• Users having multiple accounts will be banned forever

پاک کوائن پروف آف اسٹیک بلاک چین پر منتقل ہو چکا ہے

کیا آپ اس اقدام سے خوش ہیں؟

  • جی

  • نہیں


Results are only viewable after voting.

admin

Administrator
Staff member
پاک کوائن اس سال جنوری میں پروف آف ورک بلاک چین سے پروف آف اسٹیک بلاک چین پر منتقل ہو چکا ہے. اور 8 فروری کو کوائن سویپ بھی کر دیا گیا ہے. ما سوائے کریپٹوپیا ایکسچینج والوں کے کیونکہ کریپٹوپیا پر پاک کوائن والٹ بند ہے بوجہ کہ وہ جنوری میں ہی ہیک ہو چکی تھی اور اب آہستہ آہستہ وہ اپنے والٹ آن لائن کر رہے ہیں. جب پاک کوائن کا والٹ کھلے گا تو کریپٹوپیا والوں سے وہاں والے پرانے پاک کوائن لے کر نئے کوائن دے دئیے جائیں گے.

پروف آف اسٹیک بلاک چین کے فوائد یہ ہیں:
ہر کوئی اپنے والٹ میں پاک کوائن رکھ کر مائیننگ میں حصہ لے سکتا ہے، یعنی کوئی خاص مشین کی ضرورت نہیں
اب صرف کمپیوٹر، وی پی ایس یا راسپبیری پر اسٹیکنگ ممکن ہے جس کا فائدہ یہ کہ بجلی انتہائی کم خرچ ہو گی
روزانہ نئے پاک کوائن کی تعداد 72000 سے کم ہو کر 7200 تک ہو گی
اب ٹرانزیکشن کنفرم ہونے کا وقت ایک سے دو منٹ کے اندر ہو گا
پاک کوائن کی اسٹیکنگ میں سود کا عنصر نہیں ہے. جتنے زیادہ کوائن ہونگے اتنے زیادہ بلاک آپ کا والٹ حل کر سکے گا اور ہر بلاک کا ریوارڈ 5 پاک کوائن ہے.
 
Last edited:
Top